قربانی کی حقیقت
Al-Risala, August 2018, pp. 20–21
By Maulana Wahiduddin Khan
حج یا عید ِاضحی کے موقع پر جانور کی قربانی دی جاتی ہے۔ اس قربانی کے دو پہلو ہیں۔ اس کی اسپرٹ، اور دوسرے اس کی ظاہری صورت۔ اسپرٹ کے اعتبار سے قربانی ایک قسم کا عہد قربانی کی صورت میں عہد کا مطلب ہے عملی عہد (pledge in action)۔ کے اس طریقے کی اہمیت کو عمومی طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس میں کسی کو بھی کوئی اختلاف نہیں۔ یہاں اس نوعیت کی ایک مثال دی جاتی ہے، جس سے اندازہ ہوگا کہ قربانی کا مطلب کیا
نومبر 1962 کا واقعہ ہے ۔ ہندوستان کی مشرقی سرحد پر ایک پڑوسی طاقت کی جارحیت کی وجہ سے زبردست خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ سارے ملک میں سنسنی خیزی کی کیفیت چھائی ہوئی تھی ۔ اُس وقت قوم کی طرف سے جو مظاہرے ہوئے ، اس میں سے ایک واقعہ یہ تھا کہ احمد آباد کے 25 ہزار نوجوانوں نے مشترکہ طور پر یہ عزم کیا کہ وہ ملک کے بچاؤ کے لیے لڑیں گے اور ملک کے خلاف باہر کے حملے کا مقابلہ کریں گے ، خواہ اسی راہ میں ان کو اپنی جان دے دینی پڑے۔ کرنے کے بعد انھوں نے یہ کیا کہ ان میں سے ہر شخص نے اپنے پاس سے ایک ایک پیسہ دیا اور اس طرح 25 ہزار پیسے جمع ہو گئے۔ اس کے بعد انھوں نے اپنے ان پیسوں کو اس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی خدمت میں پیش کیا۔ پیسہ دیتے ہوئے انھوں نے ہندوستانی وزیر اعظم سے کہا کہ یہ 25 ہزار پیسے ہم 25 ہزار نوجوانوں کی طرف سے اپنے آپ کو آپ کے حوالے کرنے کا نشان ہیں :