چھوٹی بات پر انتہائی فیصلہ
Al-Risala, March 2019, p. 33
By Maulana Wahiduddin Khan
کامیاب زندگی کا ایک راز یہ ہے کہ چھوٹی بات پر انتہائی فیصلہ نہ لیا جائے ۔ میں چھوٹی شکایتیں ہمیشہ پیش آتی ہیں ۔ دانش مند وہ ہے جو چھوٹی شکایتوں کو نظر انداز کرے، اور نادان آدمی وہ ہے جو چھوٹی شکایت پر مشتعل ہو جائے اور اس کی بنیاد پر انتہائی فیصلہ لینے لگے۔ نوعیت کا ایک مشہور واقعہ وہ ہے جو سنڈے ٹائمس، لندن کے حوالے سے نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا (17 اگست (2009) میں شائع ہوا ہے۔
لیبیا کے حکمراں معمّرالقذافی کے 33 سالہ بیٹے ہنی بال (Hannibal) جنیوا (سوئزر لینڈ) وہاں وہ ایک ہوٹل میں ٹھیرے۔ اُن کے ساتھ ان کی بیوی العین(Alaine) بھی تھیں۔ بار ایسا ہوا کہ ہوٹل کی ایک تونیسی ملازمہ مونا(Mona) کی کسی بات پر العین کو غصہ آ گیا۔ نے اُس کو مارا اور دھمکی دی کہ میں تم کو ہوٹل کی کھڑکی سے باہر پھینک دوں گی ۔ اس واقعے کی خبر مقامی پولیس کو ہوئی ۔ پولیس نے ہنی بال اور العین کو گرفتار کر لیا۔ اگر چہ جلد ہی ان کورہا کر دیا گیا، لیکن اس واقعے کی خبر جب ہنی بال کے والد معمر القذافی کو پہنچی تو اس کو انھوں نے اپنی بے عزتی (humiliation) سمجھا، وہ سخت غضب ناک ہو گئے ۔ انھوں نے سوئزر لینڈ کے خلاف کئی سخت اقدامات کیے ۔ سوئزر لینڈ سے ہوائی سروس منقطع کرنا، سوئزر لینڈ کی کئی کمپنیوں کے لیبیا میں موجود دفتروں کو بند کر دینا، وغیرہ۔ حتی کہ انھوں نے کہا:
If I had an atomic bomb, I would wipe Switzerland off the map!
یہ واقعہ چھوٹی شکایت پر انتہائی اقدام کی ایک مثال ہے۔ اس قسم کا اقدام ہمیشہ الٹا نتیجہ پیدا خواہ کوئی معمولی آدمی ہو یا کوئی بڑا آدمی، کوئی بھی اس قسم کے انتہائی اقدام کے منفی نتائج سے بچ نہیں سکتا۔ جلد یا بدیر آدمی کو اپنی غلطی کا احساس ہو جاتا ہے، لیکن بعد کو اُس کی تلافی ممکن نہیں طلاق کے واقعے سے لے کر قومی جنگ تک، ہر معاملے میں اس کی مثالیں موجود ہیں۔