Al-Risala · March 2019

پرچہ امتحان

Al-Risala, March 2019, p. 38

By Maulana Wahiduddin Khan

یوپی کے ایک مسلمان دہلی میں آکر آباد ہوئے۔ انھوں نے پراپرٹی کا بزنس کیا۔ نے اس بزنس میں کافی دولت کمائی۔ مگر اُن کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی۔ ایک بار ان کی ماں دہلی آئیں ۔ انھوں نے دیکھا کہ ان کا بیٹا دہلی میں ایک بڑے گھر میں رہتا ہے۔ دنیا کی ہر چیز اس کے پاس ہے، مگر شادی کو کافی عرصہ گزرنے کے باوجود ان کے یہاں اولاد نہیں ہوئی ۔ اُن کی ماں اس بات پر کافی پریشان ہوئیں ۔ وہ اکثر کہتی تھیں ۔ ہائے میرے بیٹے کی دولت کون لے گا ۔ اس واقعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ قرآن میں اولاد کو فتنه (التغابن، 15: کیوں کہا گیا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ لوگ اپنے بیٹے کو اپنی ذات کی توسیع (extension) سمجھتے اُن کو یقین ہوتا ہے کہ اُن کی کمائی ان کے بعد ضائع نہیں ہوگی، بلکہ اپنے بیٹے کی صورت میں بالواسطہ طور پر وہ اُن کو حاصل رہے گی ۔

اولاد کے بارے میں اسی تصور کی بنا پر لوگوں کے لیے اولاد ایک فتنہ بن جاتی ہے ۔ کے تحت جو ذہن بنتا ہے، اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ آدمی موت کی سنگینی سے غافل ہو جاتا موت کے بعد کے احوال پر وہ زیادہ سنجیدگی کے ساتھ نہیں سوچتا۔ شعوری یا غیر شعوری طور پر وہ موت اور موت کے بعد کی حقیقتوں کے معاملے سے بے خبر ہو جاتا ہے ۔

اولاد کی اصل اہمیت یہ ہے کہ اُس کے ذریعے نسل انسانی کا بقا و تسلسل جاری رہتا ہے ۔ تک دولت کی بات ہے، وہ باپ کے لیے بھی امتحان کا ایک پرچہ ہے، اور بیٹے کے لیے بھی امتحان کا دولت کو اگر اس ذہن کے تحت دیکھا جائے تو دولت کبھی مسئلہ نہ بنے۔ اس حقیقت کو ایک حدیث رسول میں اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ کسی والدین کی طرف سے اپنی اولاد کے لیے بہترین تحفہ یہ ہے کہ وہ تعلیم و تربیت کے ذریعے اس کو اچھا انسان بنائے۔ (سنن الترمذی، حدیث

Printed page