Al-Risala · January 2019

اسپرچول کلاس

Al-Risala, January 2019, p. 20

By Maulana Wahiduddin Khan

پچھلے کئی سالوں سے میں دہلی میں اسپرچول کلاس (spiritual class) چلا رہا ہوں۔ کلاس میں انگریزی تعلیم یافتہ ہندو اور مسلمان شریک ہوتے ہیں۔ اسپرچول کلاس دراصل ایک خاص تصور اصلاح پر قائم ہے۔ اس کا آغاز اس طرح ہوا کہ دہلی کے کچھ انگریزی تعلیم یافتہ ہندو نوجوانوں کے اندر اسلام کو سمجھنے کا شوق پیدا ہوا۔ وہ انگریزی زبان میں اسلامی لٹریچر چاہتے تھے۔ کو دہلی کے کسی مسلمان نے بتایا کہ تم لوگ جماعت اسلامی کے دفتر جاؤ، وہاں تم کو اپنے مقصد کے مطابق کتابیں مل جائیں گی۔ چنانچہ وہ جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر گئے اور وہاں کے ذمہ داروں انھوں نے ان ہندو نوجوانوں کو 15 کتابیں دیں۔ یہ مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابوں کا انگریزی ترجمہ تھا۔ ان کتابوں کو پڑھنے کے بعد وہ دوبارہ جماعت اسلامی کے ذمہ داروں سے انھوں نے انھیں بتایا کہ آپ کی یہ کتابیں ہم نے پڑھیں، مگر یہ کتابیں ہمارے مائنڈ (mind) کو ایڈریس نہیں کرتیں:

Printed page