Al-Risala · July 2019

لرننگ اسپرٹ

Al-Risala, July 2019, pp. 50–51

By Maulana Wahiduddin Khan

زندگی میں سب سے بڑی چیز یہ ہے کہ آدمی کے اندر سیکھنے کا جذبہ (learning spirit) جس آدمی کے اندر سیکھنے کا جذبہ ہو، وہ برابر ترقی کرتا رہتا ہے۔ اس کا ذہنی ارتقا (intellectual development) کبھی رکتا نہیں۔ اس کے ذہنی سفر میں ہمیشہ کا ما (comma) آتا ہے، نہ کہ فل اسٹاپ (full stop) ۔ ذہنی سفر میں رکاوٹ صرف ایک چیز سے آتی ہے۔ وہ یہ کہ آپ کے اندر غلطی کے اعتراف کا مادہ نہ پایا جائے۔ اپنی غلطی کا اعتراف آدمی کے ارتقائی سفر کو برابر جاری اس کے برعکس، جس آدمی کے اندر یہ کہنے کی ہمت نہ ہو کہ میں غلطی پر تھا (I was wrong)، وہ کبھی ذہنی ارتقا کا تجربہ نہیں کر سکتا۔

آدمی کو چاہیے کہ وہ اپنے ذہن کی کھڑکیاں ہمیشہ کھلی رکھے۔ وہ ہر لمحہ نئی چیز سیکھنے کا طالب بنا اس قسم کی طلب آدمی کو ذہنی ترقی کے سفر میں آگے بڑھاتی رہتی ہے۔ اس کے برعکس، جب آدمی کے اندر سیکھنے کی یہ طلب باقی نہ رہے، تو اس کے اندر جمود (stagnation) پیدا ہو جاتا ہے۔ بظاہر وہ زندہ ہوتا ہے، لیکن اس کی زندگی ایک قسم کی حیوانی زندگی بن جاتی ہے، نہ کہ صحیح معنوں میں

جو آدمی یہ چاہتا ہو کہ اس کے ذہنی ارتقا کا سفر بلا روک ٹوک برابر جاری رہے۔ اس کو اپنے ذہن کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھنا چاہیے۔ اس کو اسپرٹ آف لرننگ میں جینا چاہیے۔ اس کو کسی نئی بات کو لینے میں کبھی ہچکچانا نہیں چاہیے۔ خواہ وہ بات اپنی ذات کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔ اسپرٹ آف لرننگ کی ایک پہچان یہ ہے کہ آدمی کم بولے اور زیادہ سنے۔ وہ مونو لاگر (monologuer) نہ ہو، بلکہ وہ ڈائیلاگر (dialoguer) ہو۔ وہ جب کوئی نئی بات سنے تو وہ اس کو رد کرنے کے جذبے سے نہ سنے، بلکہ اس کو سننے کے بعد وہ اس پر کھلے ذہن کے ساتھ غور کرے۔ ایسے آدمی کی پہچان یہ ہے کہ وہ بولے کم، اور سوچے زیادہ۔

عصری اسلوب میں اسلامی لٹریچر مولانا وحیدالدین خاں کے قلم سے مولانا وحیدالدین خاں اسلام، فکری اور عملی اور جدید روشنی میں مطالعہ مولانا وحیدالدین خاں مولانا وحیدالدین خاں مولانا وحیدالدین خاں قرآنی آیات کا مطالعہ سائنس کی روشنی میں مولانا وحیدالدین خاں مولانا وحیدالدین خاں مولانا وحیدالدین خاں مولانا وحیدالدین خاں مذہب اور چیلنج مولانا وحیدالدین خاں سیرتِ رسول کا علمی اور تاریخی مطالعہ مولانا وحیدالدین خاں اسلام ایک ابدی حقیقت ہے، لیکن ہر دور میں ضرورت ہوتی ہے کہ اسلامی تعلیمات کو جدید اسلوب میں بیان کیا جائے، تاکہ بدلے ہوئے حالات میں لوگ اسلام کی اہمیت کو دوبارہ دریافت کرسکیں۔ اس مقصد کے لئے مختلف موضوعات پر تیار کردہ ان کتابوں کا مطالعہ کریں، نیز قرآن کے ترجمے اور دعوتی لٹریچر برادرانِ وطن تک پہنچاکر اپنا دعوتی رول ادا کریں۔ مولانا وحیدالدین خاں مولانا وحیدالدین خاں مولانا وحیدالدین خاں انسان (Man) اپنی تخلیق کے اعتبار سے ایک انسان ہے لیکن اپنے پوٹینشل کے اعتبار سے وہ ایک سپر مین کا امکان اپنے اندر لیے ہوئے ہے

Printed page