Al-Risala · January 2019
بحران کا مسئلہ
Al-Risala, January 2019, p. 5
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ آپ اکثر آرٹ آف کرائسس مینج منٹ (the art of crisis management) کی بات کرتے ہیں۔ یہ نہایت اہم موضوع ہے۔ آدمی کا ایک ذاتی مسئلہ ہے۔ ہر آدمی کبھی نہ کبھی کرائسس میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ اس کا کار گر فارمولا کیا ہے۔ میں نے کہا کہ اس کا کارگر فارمولا صرف ایک ہے، اور وہ یہ ہے کہ جب زندگی میں کوئی کرائسس پیش آئے، تو اس کو خدا کے حوالے کر دیا جائے۔ یہی وہ حقیقت ہے جس کی بابت، صحابی رسول، حضرت علی بن ابی طالب نے فرمایا: الخیر فيما وقع، یعنی جو کچھ پیش آئے، اس کو آدمی خدا کی طرف سے سمجھے اور اس پر راضی ہو جائے۔ حقیقت کو ایک فارسی مقولے میں اس طرح بیان کیا گیا ہے :