Al-Risala · September 2019

خدا کا منصوبہ تخلیق

Al-Risala, September 2019, p. 4

By Maulana Wahiduddin Khan

اللہ نے ایک معیاری دنیا بنائی۔ ہر اعتبار سے یہ ایک پرفیکٹ دنیا تھی۔ اللہ نے یہ مقدر کیا کہ اس معیاری دنیا میں ایسے افراد بسائے جائیں جو ہر اعتبار سے معیاری انسان ہوں۔ کے لیے اللہ نے انسان کو پیدا کر کے اس کو سیارہ ارض پر آباد کیا۔ اس نے انسان کو مکمل آزادی عطا موجودہ دنیا اس منصوبے کے لیے ایک سلیکشن گراؤنڈ کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہاں یہ دیکھا جارہا ہے کہ کون شخص اپنی آزادی کا صحیح استعمال کرتا ہے اور کون شخص اپنی آزادی کا غلط استعمال کرتا ہے۔ تاریخ کے خاتمے پر یہ ہوگا کہ آزادی کا غلط استعمال کرنے والے افراد ریجیکٹ کر دیے جائیں گے، اور جن افراد نے اپنی آزادی کا صحیح استعمال کیا، اُن کو منتخب کر کے جنت میں آباد کر دیا جائے گا۔ کے تصور کو کچھ لوگ انسانی تمناؤں کی خوب صورت نظریہ سازی (beautiful idealization of human wishes) کا نام دیتے ہیں۔ مگر زیادہ صحیح یہ ہے کہ جنت کے تصور کو انسانی تاریخ کی خوب صورت تعبیر (beautiful interpretation of human history) کہا جائے۔

Printed page