Al-Risala · September 2019

حسن رفاقت کی دنیا

Al-Risala, September 2019, p. 23

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن میں جنت کے معاشرے کا نقشہ ان الفاظ میں بتایا گیا ہے: وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا (69: یعنی اور جو اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا، وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ نے انعام کیا، یعنی پیغمبر اور صدیق اور شہید اور صالح۔ کیسی اچھی ہے ان کی رفاقت۔ Excellent are they as companions!

جنت کے ماحول کو بتانے کے لیے یہ الفاظ بہت با معنی ہیں کہ جنت کا معاشرہ حسنِ رفاقت کا معاشرہ ہوگا۔ بہترین ساتھی (excellent companion) کا لفظ بہت جامع معنی میں ہے۔ اس سے مراد ایسے لوگ ہیں، جن کے اندر قابلِ پیشین گوئی کردار (predictable character) جو اپنے ساتھی کے لیے مکمل معنوں میں بے مسئلہ انسان (no-problem person) بنے جو ایک دوسرے کے لیے ہمیشہ مددگار بنے رہیں۔ جن کے اندر نفع بخشی کا کردار پایا جو اپنے سماج میں دینے والے انسان (giver person) بن کر رہیں، نہ کہ لینے والے انسان (taker person) بن کر زندگی گزاریں۔ جن کے اندر کامل معنوں میں ایک دوسرے کے لیے خیر خواہی کا مزاج پایا جاتا ہو۔ جو دہرے کردار (double standard) کی صفت سے آخری حد تک خالی ہوں۔

حسن رفاقت کا معیار صرف آخرت کے لیے نہیں ہے۔ عین یہی کردار موجودہ دنیا میں بھی حقیقت یہ ہے کہ جو افراد دنیا کی زندگی میں اس معیار پر پورے اتریں، وہی آخرت کے جنتی سماج کے لیے منتخب کیے جائیں گے۔ آخرت میں حسن رفاقت کا سماج دنیا کے منتخب افراد کا مجموعہ ہوگا، جس کو قرآن میں احسن العمل افراد کا مجموعہ (الملک، 67:2) کہا گیا ہے۔ جنت ایک اعلیٰ قسم کی اجتماعی زندگی ہوگی، نہ کہ صرف انفرادی زندگی۔

Printed page