اسلام پر اعتراض کا جواب
Al-Risala, October 2019, pp. 14–15
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک صاحب نے معترضینِ اسلام کا سروے کر کے ساٹھ سوالات بنائے تھے۔ انہوں نے یہ
سوالات مجھ کو لکھ کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ان سوالات کا جواب تیار کر دیں تو ہم ان کو شائع کر کے بڑی تعداد میں پھیلائیں گے تاکہ اسلام کے خلاف غلط فہمیاں ختم ہوں۔ میں نے کہا کہ یہ کوئی صحیح طریقہ نہیں۔ یہ سوالات ہمیشہ سنی سنائی باتوں پر ہوتے ہیں۔ وہ کسی گہری سوچ کا نتیجہ نہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ سوال کا جواب دیتے رہتے ہیں مگر اسلام کے خلاف غلط فہمیاں ختم نہیں صحیح بات یہ ہے کہ لوگوں کے اندر آرٹ آف تھنکنگ پیدا کی جائے۔ لوگوں کو صحیح طرز پر سوچنے والا بنایا جائے۔ اس کے بعد لوگ خود ہی ہر سوال کا جواب پالیں گے۔ (ممبئی کا سفر، نومبر 2004) فطرت کو موقع دینا 29 نومبر 2003 کوناگپور سے دہلی کے لیے میں آندھرا پردیش ایکسپریس کے ذریعہ سفر کر رہا تھا۔ میرے کیبن میں ایک ریلوے افسر سفر کر رہے تھے۔ ابتدا میں وہ مجھ سے بالکل بے تعلق بظاہر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ ایک مغرور آدمی ہیں۔ مگر جب انہوں نے مجھ کو قریب سے دیکھا اور میری چند باتیں سنیں، تو وہ بالکل بدل گئے، اور مجھ سے نہایت تواضع کے ساتھ پیش آنے (واردھا کا سفر)