مدعو کی رعایت
Al-Risala, October 2019, pp. 15–16
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک اور سوال کی وضاحت کرتے ہوئے میں نے کہا کہ دعوتی کام کرنے کے لیے ہم نے بہت سے بروشراور پمفلٹ انگریزی زبان میں شائع کیے ہیں۔ یہ اس لیے ہیں کہ آپ اور دوسرے تمام لوگ ان کو حاصل کر کے اپنے اپنے حلقے میں پھیلائیں۔ ہر ایک کو چاہیے کہ وہ اپنے ہینڈ بیگ میں اُن کورکھے اور ملاقات اور انٹریکشن کے دوران وہ اُنہیں لوگوں تک پہنچاتا رہے۔ ان میں اسلام کو عمومی اور آفاقی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ہم نے دیکھا کہ مسلمانوں کی تیار کی ہوئی تمام کتابیں شعوری یا غیر شعوری طور پر مسلمانوں کے ذہن کو سامنے رکھ کر لکھی گئی ہیں۔ اس لیے وہ غیرمسلموں کے ذہن کو ایڈریس نہیں کرتیں۔ ہم نے ان کتابچوں کو عمومی انسانی انداز میں تیار کیا ہے۔ تاکہ ہر ایک اس میں سے اپنے تجسس کا جواب پا سکے۔ یہ کتابیں مختصر ہونے کی بنا پر ایسی ہیں کہ آدمی فوراً ہی ان کو
پڑھ لے ۔ (ممبئی کا سفر، نومبر 2004)