دعوت الی اللہ
Al-Risala, November 2020, pp. 50–51
By Maulana Wahiduddin Khan
ریاض موسیٰ صاحب ملیباری (2020-1942) انڈیا کے مشہور داعی تھے۔ ان کی ہمارے دل میں بہت قدر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے مشن میں ان کا ایک مثبت رول ہے۔ دعوتی مشن میں علما کی جو ٹیم شامل ہوئی ہے، وہ لوگ براہ راست نہیں آئے ہیں، بلکہ ریاض موسیٰ صاحب کے واسطے سے آئے ہیں۔ پہلے ریاض موسیٰ صاحب نے ان لوگوں کے اندر دعوتی ذہن پیدا کیا۔ ان کا ذہن عین وہی نہیں ہے، جو ہمارا دعوتی ذہن ہے۔ بلکہ کسی قدر مختلف تھا۔ چنانچہ ایک مرتبہ ان سے عمر آباد میں بات ہوئی تو میں نے ان کے طریقی کار پر کچھ کریٹیکل تبصرہ کیا۔ اس کے جواب میں ریاض موسیٰ صاحب نے اپنے ملیالی لہجے میں کہا تھا: ہم دعوت بھی کرے گا، عداوت بھی کرے گا۔ نے اس وقت یہ کہا تھا کہ عداوت چھوڑ کر دعوت الی اللہ کا کام کرنا ہے۔ دعوت اور عداوت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔ یہ بات شاید خود ان کی سمجھ میں نہیں آئی، مگر ان کی ٹیم کے کچھ لوگوں کو سمجھ میں آگئی۔ یہ تقریباً وہی لوگ تھے جو بعد میں ہمارے مشن میں شریک ہوئے۔
اصل یہ ہے کہ ریاض موسیٰ صاحب کی تحریک پر جامعہ دارالسلام عمر آباد (تمل ناڈو) میں علما کی تربیت کے لیے ایک دعوتی شعبہ کھولا گیا۔ اس میں ان لوگوں نے داخلہ لیا۔ بعد کو یہ لوگ ہمارے پروگرام میں شریک ہوئے۔ انھوں نے دیکھا کہ ہمارے یہاں دعوت کا مبنی بر نصح تصور ہے۔ عمری لوگوں نے ہمارے لٹریچر کو پڑھا، ان لوگوں نے ہمارے پروگرام میں شرکت کی۔ دھیرے دھیرے ان کا ذہن بدلا۔ ان لوگوں نے یہ سمجھا کہ دعوت مکمل طور پر ایک مثبت کام ہے۔ دعوت کا عمل اس کا تحمل نہیں کر سکتا کہ اس میں کوئی بھی منفی سوچ شامل کی جائے۔ اس تجربے نے ان کو متاثر کیا، اس طرح ان علما کے اندر ایک اصلاح یافتہ دعوت کا تصور پیدا ہوا۔ ان کے ذہن میں مثبت سوچ پر مبنی دعوت کا تصور قائم ہوا، جو ہر قسم کے منفی سوچ سے خالی تھا۔ یہاں تک کہ یہ لوگ باقاعدہ طور پر ہمارے مشن میں شامل ہوگئے۔
دعوت اور معرفت عصرِ حاضر میں مسلمانوں کی دعوتی ذمہ داری مولانا وحید الدین خاں معرفتِ ربانی کا پیشنی اور فکری مطالعہ مولانا وحید الدین خاں روحانی اصول اور انسانی شخصیت کی تعمیر مولانا وحید الدین خاں اپنے آپ کو پہچان مولانا وحید الدین خاں مولانا وحید الدین خاں مولانا وحید الدین خاں دعوتی اور تعارفی مضامین مولانا وحید الدین خاں اسلام کا تعارف مولانا وحید الدین خاں مولانا وحید الدین خاں حیاتِ بشری کا ربانی رخ مولانا وحید الدین خاں ذکر و دعا کے ربانی اصول مولانا وحید الدین خاں خدا کی معرفت, ہدایت کے زینہ اصول مولانا وحید الدین خاں مولانا وحید الدین خاں تعبیر کی غلطی اسلام کی سیاسی تعبیر کا فکری جائزہ مولانا وحید الدین خاں مولانا وحید الدین خاں مولانا وحید الدین خاں Call: 011 41827083 موجودہ دنیا میں خدا کو دیکھنا ممکن نہیں ، مگر خدا کو پانا یقینی طور پر ممکن ہے۔