Al-Risala · May 2020

زندگی کا سفر

Al-Risala, May 2020, p. 11

By Maulana Wahiduddin Khan

آدمی پیدا ہو کر اس دنیا میں آتا ہے تو وہ ایک چھوٹا بچہ ہوتا ہے۔ پھر وہ دھیرے دھیرے بڑھتا بچے سے نو جوان، اس کے بعد جوانی کی عمر، پھر عمر کے بقیہ مراحل آتے ہیں۔ اس درمیان میں اس کو طرح طرح کے تجربے ہوتے ہیں۔ کبھی کوئی بیماری، کبھی کوئی نقصان، کبھی کوئی حادثہ۔ طرح زندگی گزرتی رہتی ہے۔ یہاں تک کہ اس پر وہ دور آ جاتا ہے، جس کو بڑھاپا کہا جاتا ہے۔ بڑھاپا کمزوری کا دور ہے۔ یہ وہ وقت ہے، جب کہ انسان کے جسم کے اندر موجود تقریباً 80 آرگنز (organs) دھیرے دھیرے کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ کبھی کوئی ایک آرگن فیل ہوتا ہے، اور کبھی دوسرا آرگن۔ کبھی کوئی واحد آرگن، اور کبھی بیک وقت کئی آرگن۔ غالباً اسی عمل کو قرآن میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: وَمَنْ نُعَمِّرْهُ نُنُكِّسْهُ فِي الْخَلْقِ أَفَلَا يَعْقِلُونَ (36:68) ۔ اور ہم جس کی عمر زیادہ کر دیتے ہیں، اس کو اس کی پیدائش میں پیچھے لوٹا دیتے ہیں تو کیا وہ سمجھتے نہیں۔ انسان جب جوانی کی عمر میں ہوتا ہے، اس کی تمام قوتیں شباب پر ہوتی ہیں۔ اس کے تمام آرگن پوری طرح کام کر رہے ہوتے ہیں۔ اس وقت وہ یہ سمجھنے لگتا ہے کہ ان قوتوں کا مالک وہ خود بڑھاپے کی عمر اس غلط فہمی کی تردید ہے۔ بڑھاپے کی عمر میں انسان کٹ ٹو سائز (cut-to-size) ہو جاتا ہے۔ یعنی انسان اپنی اس حالت پر آ جاتا ہے، جو حقیقت کے اعتبار سے اس کی اصل حالت ہے۔ گویا بڑھاپے کی عمر انسان کے لیے آخری موقع ہے۔ بڑھاپا ایک وارننگ ہے کہ جس حقیقت کو تم جوانی کی عمر میں سمجھ نہ سکے، اس کو اب سمجھ لو۔ کیوں کہ بڑھاپے کے بعد موت ہے، نہ کہ جوانی کا دوبارہ لوٹنا۔ انسان کے لیے سب سے بڑی دریافت یہ ہے کہ وہ خود اپنی حقیقت کو جو آدمی اپنی حقیقت کو جان لے، وہ اپنے عجز (helplessness) کو جان لیتا ہے، اور جو آدمی اپنے عجز کو جان لے، وہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ حقیقت پسندی کی بنیاد پر اپنی زندگی کا منصوبہ اس دنیا میں مبنی بر حقیقت منصوبہ کامیاب ہوتا ہے۔

Printed page