Al-Risala · August 2021

مولانا کی آئیڈیالوجی

Al-Risala, August 2021, pp. 41–43

By Maulana Wahiduddin Khan

مولانا نے اپنے 1996 کے امریکا کے دورے میں ہم لوگوں سے کہا تھا کہ خدا اور اسلام ان کی

اپنی دریافت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مدرسہ کی تعلیم اور اساتذہ نے ان کو اس دریافت کی طرف ضرور گامزن کیا ہے۔ مگر مدرسہ کی تعلیم سے فراغت کے بعد وہ خدا کی دریافت میں ایک عرصہ دراز اس کے لئے انہوں نے خود سے انگریزی سیکھی۔ اس کے بعد انہوں مغربی علوم کی حقیقت کو جاننے کی غرض سے ان کا گہرا مطالعہ کیا۔ ریاضی اور سائنس کو مذہبی علوم کی نسبت سے تب جا کر انہوں نے نص اسلام سے ماخوذ مذہب اسلام کو جدید انسان کے لئے اسلوب جدید میں پیش کیا۔ مولانا کی اس بات کی تصدیق ان کی دوسو سے زائد کتابوں سے ہو جاتی ہے۔ سفر کے دوران مندرجہ بالا باتیں New York سے North Carolina Raleigh کے راستے انہوں نے الرسالہ میگزین کو شروع کرنے میں کتنی دقت پیش آئی اس کا قصہ بھی بیان ان کے ساتھیوں کا خیال تھا کہ مولانا کا الرسالہ نہیں چل پائے گا وہ اس لئے کہ عوام informative مضامین پسند کرتے ہیں اور مولانا کے مضامین suggestive ہوتے ہیں اور لوگ suggestion یعنی نصیحت کو قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس لئے آپ کی میگزین پسند نہیں کی جائے مولانا نے بتایا اب چونکہ ان کے ذہن میں مضامین کی بارش ہوتی ہے، جن کا اسلوب بھی عصری ہوتا چنانچہ انہوں نے رسالہ کو Reader's Digest کے اصول پر نکالا تھا۔ اسی اصول کو اپنانے کی وجہ سے الرسالہ کامیاب ہوا۔

میں نے مولانا کو 1986 کی اپنی پہلی ملاقات میں بتایا تھا کہ آپ کی writing آج کے فکری مستوی کے مطابق ہے، مگر عام مسلمانوں کا ذہن اس کے لئے ابھی تیار نہیں ہے۔ بہت سارے مسلمان اپنی ناسمجھی کی وجہ سے اس کی مخالفت کریں گے۔ الحمدللہ، اب مولانا کا لٹریچر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ ساری دنیا میں اس کو پڑھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہو گئی اس لٹریچر کو پھیلانے کے لئے دنیا بھر میں teams بن گئی ہیں اور وہ لوگ رضا کارانہ طور پر اس کام میں لگے ہوئے ہیں۔ میری اسٹڈی کے مطابق، مولانا نے اپنی مجتہدانہ کوششوں سے قرآن سنت کے بہت سارے اصولوں کو عصری اسلوب میں redefine کر کے reapply کیا ہے، اور علماء کو توجہ دلائی ہے کہ وہ اس کام کو مزید آگے بڑھائیں۔ اس کے لئے ملاحظہ کیجئے ان کی کتابیں تجدید دین، فکر اسلامی، دین و شریعت، اجتہادی مسائل وغیرہ۔ اسلام بنیادی طور پر

مذہب امن ہے۔ اس پہلو کو مولانا کی ان کتابوں میں دیکھا جاسکتا ہے:

Islam and Peace, Islam and Non-Violence, Jihad, Peace and Intercommunity Relations in Islam, The Ideology of Peace, The Age of Peace, The Prophet of Peace. مولانا کے سارے لٹریچر میں خدا کی عظمت کے بعد جو موضوع سب سے زیادہ نمایاں ہے، وہ ہے ترغیبِ دعوت۔ اس موضوع کی خاص کتابوں کے ٹائٹل یہ ہیں: دعوتِ اسلامی، اسلامی دعوت، دعوتِ حق، دورِ دعوت، وغیرہ۔

Printed page