Al-Risala · August 2021

اہلِ مشن خدا کو اپنا بہتر دیں

Al-Risala, August 2021, pp. 240–241

By Maulana Wahiduddin Khan

مولانا نے اپنی ساری بہترین صلاحیتیں خدا کے لیے دی ہیں۔ آج ہم اپنی صلاحیتوں کو کیش (cash) کرنا تو جانتے ہیں، خدا کے لیے دینا نہیں جانتے۔ ہم کو اپنی زندگی کا احتساب کرنا ہے اور خدا کے لیے اپنا بیسٹ (best) دینے کی کوشش کرنا ہے۔

میں نے اور میرے علما ساتھیوں نے تقریباً دس سال کے عرصے میں بار بار مولانا کی تربیتی مجالس میں حاضری دی اور فون کے ذریعے مسلسل رابطے میں رہے۔ الحمد للہ 2011 سے 2021 تک کی صحبتوں سے مولانا کے مشن کو سمجھنا ہمارے لیے اور آسان ہو گیا ہے۔ اب بھی کتابوں اور youtube پر موجود ان کے خطابات کے ذریعے الرسالہ مشن کو سمجھا جاسکتا ہے۔

مولانا کی تحریروں میں مطالعہ کتب کا نچوڑ ہے۔ مشاہدۂ کائنات کا سبق ہے اور انسانی ملاقاتوں سے حاصل شدہ عبرت و نصیحت کی روداد ہے۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم مولانا کی ساری کتابوں کا

مطالعہ کریں اور ساتھ میں خدا کے اثبات اور کائنات کی ڈسکوری پر لکھی گئی تمام انگریزی کتابوں کا بھی مطالعہ کرتے رہیں۔

Printed page