Al-Risala · October 2021

آفاق اور انفس میں ظاہر ہونے والی نشانیاں

Al-Risala, October 2021, p. 11

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن میں واضح طور پر یہ پیشین گوئی موجود ہے کہ بعد کے دور میں فطرت کی چھپی ہوئی نشانیاں (signs) ظاہر ہوں گی۔ اور یہ ضرورت ہوگی کہ ان نشانیوں کی روشنی میں خدا کے دین کو از سر نو مدلل کیا جائے۔ یہ ضرورت قرآن کی ایک آیت سے معلوم ہوتی ہے۔ آیت کے الفاظ یہ ہیں: سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنْفُسِهِمْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقَّ (41:53)۔ یعنی عنقریب مستقبل میں ہم ان کو اپنی نشانیاں دکھلائیں گے، آفاق میں بھی اور انفس میں بھی۔ یہاں تک کہ اُن پر یہ پوری طرح کھل جائے گا کہ یہ حق ہے۔

آفاق اور انفس میں نشانیوں کے ظہور کی پیشین گوئی کی گئی تھی۔ وہ واضح طور پر موجودہ زمانے میں سائنسی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آچکی ہیں۔ مثال کے طور پر قرآن میں بتایا گیا تھا کہ حضرت موسیٰ کے معاصر فرعون کا جسم خدا نے محفوظ کر دیا ہے، اور وہ بعد کے زمانے میں ظاہر ہو گا (یونس، اس آیت کے نزول کے بعد تقریبا ایک ہزار سال تک یہ واقعہ لوگوں کے لیے پراسرار انیسویں صدی کے آخر میں پہلی بار سائنسی ذرائع سے یہ ممکن ہوا کہ فرعون کے اس جسم کو دریافت کیا جا سکے اور اس کے زمانے کو معلوم کیا جا سکے۔ اس طرح کی بہت سی نئی حقیقتیں ہیں، جو قرآن کی صداقت کی گواہی دیتی ہیں۔ یہ دورِ جدید کے تجدیدی کام کا ایک حصہ ہے، یعنی ان نئی دریافتوں کو قرآن کی صداقت کی حیثیت سے پیش کرنا۔

Printed page