Al-Risala · October 2021

14 نومبر 1985

Al-Risala, October 2021, p. 23

By Maulana Wahiduddin Khan

دنیا میں آدمی کو بہت سی چیزیں حاصل ہیں — اس کا اپنا وجود ، اس کا گھر اور جائیداد ، اس کے دوست اور رشتہ دار ، اور دوسرے اسباب اور سامان ، وغیرہ۔

یہ جو کچھ انسان کو موجودہ دنیا میں حاصل ہے ، ان کے بارے میں دو نقطہ نظر ہو سکتے ہیں — ایک یہ کہ یہ سب چیزیں ہماری ہیں ، ہم ان کے مالک ہیں۔ دوسرا یہ کہ ہم ان میں سے کسی چیز کے خود مالک نہیں ۔ ہر چیز خدا کی ہے۔ جو کچھ ہمارے پاس ہے ، وہ سامان امتحان کے طور پر ہے ، نہ کہ سامانِ ملکیت کے طور پر۔

پہلا ذہن ناشکری کا ذہن ہے ، اور دوسرا ذہن شکر گزاری کا ذہن ۔ پہلے ذہن کے تحت جو زندگی بنتی ہے ، اس کا نام کفر ہے ، اور دوسرے ذہن کے تحت جو زندگی بنتی ہے ، اس کا نام اسلام پہلے ذہن کے تحت زندگی گزارنے والے کے لیے جہنم ہے ، اور دوسرے ذہن کے تحت زندگی گزارنے والے کے لیے جنت۔

Printed page