Al-Risala · May 2022
ڈائری 1986
Al-Risala, May 2022, p. 32
By Maulana Wahiduddin Khan
آج جناب دانیال لطیفی صاحب ایڈوکیٹ (پیدائش 1917) ہمارے دفتر (نظام الدین ویسٹ، نئی دہلی) میں آئے۔ ان سے بہت ہی دلچسپ قانونی باتیں معلوم ہوئیں۔ مثلاً انہوں نے کہا کہ کوئی اچھے سے اچھا وکیل بھی ایک سچے گواہ کو توڑ نہیں سکتا۔ بشرطیکہ وہ صرف وہی کہے جو اس نے وہ اس پر نہ ایک لفظ بڑھائے اور نہ ایک لفظ گھٹائے۔ اس سلسلے میں کچھ واقعات بھی انہوں نے بتائے۔
پھر انہوں نے ایک لطیفہ بتایا کہ برطانیہ کورٹ نے ایک مجرم کے لیے سولی کا فیصلہ کیا۔ اس کے بارے میں کورٹ کے الفاظ یہ تھے: