پدم وبھوشن ایوارڈ
Al-Risala, January 2022, pp. 26–27
By Maulana Wahiduddin Khan
سی پی ایس انٹرنیشنل اپنے بانی مولانا وحید الدین خاں کو حکومت ہند کی جانب سے دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز پدم وبھوشن 2021 عطا کرنے پر حکومت ہند کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا امن اور اسپرچوائلٹی کے شعبے میں مولانا کی تاحیات خدمات کے اعتراف میں دیے گئے اس باوقار ایوارڈ کو ہم انتہائی ادب کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔
مولانا وحید الدین خاں کے صاحبزادے ڈاکٹر ثانی اثنین خان نے 9 نومبر 2021 کو صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کے ہاتھوں یہ ایوارڈ حاصل کیا، اور اپنے اہل خانہ اور دنیا بھر میں موجود سی پی ایس انٹرنیشنل کے اراکین کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ثانی اثنین خان نے کہا کہ اس ایوارڈ نے مولانا وحید الدین خاں کے عالمی امن و روحانیت کے مشن، اور ان کے تمام پیروکاروں میں ایک نیا جوش اور جذبہ پیدا کیا ہے۔ نے امید ظاہر کی کہ مولانا کے ذریعے جاری کردہ انٹر فیتھ ہارمنی اور قومی تعمیر کا کام پہلے سے زیادہ جوش وخروش اور ٹیم ورک کے ساتھ جاری رہے گا۔ ہندوستان کو روحانی سپر پاور کے طور پر دیکھنا مولانا وحید الدین خاں کا خواب تھا، اس سمت میں سی پی ایس انٹرنیشنل کام کرتا رہے گا۔
मौलाना वहीदुद्दीन खान ( मरणोपरांत )
मैं, भारत का राष्ट्रपति, राम नाथ कोविन्द, व्यक्तिगत गुणों के लिए आपके सम्मानार्थ, पद्म विभूषण प्रदान करता हूँ। राम नाथ कोविन्द दिनांक 9 नवम्बर, 2021