Al-Risala · March 2023

Turmoil یعنی پریشانی

Al-Risala, March 2023, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

10 فروری 2020 کو میرے آفس کے ای میل پر ایک پاکستانی آڈیننس نے یہ پیغام آپ میرے لیے دعا کریں ، میں پریشانی میں مبتلا ہوں:

"Pray for me, I am in turmoil."

عجیب بات ہے کہ آج ہی کا واقعہ ہے کہ کسی سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ میری زندگی میں ایک ایسی پریشانی پیش آئی ، جو شاید میری زندگی کی سب سے بڑی پریشانی تھی۔ ہے کہ پریشانی خواہ وہ کتنی بڑی ہو، وہ آپ کو دعا کے لیے ایک پوائنٹ آف ریفرنس دیتی ہے۔ اس راز کو جانتے نہیں، اس لیے وہ پریشانی کو صرف پریشانی کے خانے میں ڈال دیتے ہیں، پریشانی کو دعا کے خانے میں ڈالنا جانتے ہی نہیں۔ حالاں کہ اگر وہ اس راز کو جانیں ، تو ان کے لیے پریشانی ایک عظیم خیر کا سبب بن جائے۔

انسان کی زندگی میں پیش آنے والی پریشانی کا معاملہ پت جھڑ کی طرح کا ہے۔ پت جھڑ کا سبق یہ ہے کہ خالق انسانوں کو آکسیجن کی مسلسل سپلائی کے لیے پرانے پتوں (leaves) کی جگہ فریش اور نئے پتے لا رہا ہے۔ یہی معاملہ انسانی زندگی کا ہے، جس کو اسکاٹش رائٹر سیموئل سمائیلز (1812-1904ء) نے بجاطور پر ان الفاظ میں بیان کیا ہے:

It is not ease, but effort, not facility, but difficulty that makes men. There is, perhaps, no station in life in which difficulties have not to be encountered and overcome before any decided measure of success can be achieved. (Samuel Smiles)

آسانی نہیں، بلکہ کوشش، سہولت نہیں، بلکہ مشکل، انسان کو بناتی ہے، شاید انسان کی زندگی میں کوئی ایسا پڑاؤ نہیں ہے، جہاں انسان کو مشکلات کا سامنا نہ پیش آئے، اور کامیابی کے فیصلہ کن مقدار کو حاصل کرنے سے پہلے، اس پر غلبہ حاصل نہ کرے ۔

Printed page