Al-Risala · March 2023

کیپچاٹسٹ

Al-Risala, March 2023, p. 44

By Maulana Wahiduddin Khan

انٹرنیٹ پر آپ جب بھی کوئی نیا ای میل اکاؤنٹ یا کسی بھی طرح کا کوئی اکاؤنٹ بنانے جاتے ہیں تو کیپچا (CAPTCHA) سے آپ کا واسطہ ضرور پڑتا ہے۔ یہ آڑھے ٹیڑھے حروف پر مشتمل ایک تصویر ہوتی ہے جسے پڑھ کر دیے ہوئے باکس میں لکھنا ہوتا ہے۔ کیپچا ایک آزمائش ہے، جو ویب سائٹ پر اس بات کا یقین کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ ایک حقیقی انسان ویب سائٹ پر ہے، کوئی ہیکر، یا سسٹم کو دھوکہ دینے کی کوشش کرنے والا سافٹ ویئر پروگرام تو نہیں ہے۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہیکروں کو کسی فرد یا کمپنی، وغیرہ کے پاس ورڈ والے اکاؤنٹس کے مس یوز سے روکا جائے۔ کسی سافٹ ویئر پروگرام کے لیے اس تصویر میں لکھے ہوئے حروف کو پڑھنا انتہائی مشکل ہے۔ لیکن انسان چند سیکنڈز میں ان الفاظ کی شناخت کر سکتا ہے: A CAPTCHA is a type of challenge-response test used in computing to determine whether or not the user is human. It is a type of security measure known as challenge-response authentication. It helps protect you from spam and password decryption by asking you to complete a simple test that proves you are human and not a computer trying to break into a password protected account. یہ ایک مثال ہے، جس سے انسانی زندگی کی ایک فطری حقیقت کو سمجھا جا سکتا ہے۔ میں پیش آنے والی مصیبتوں کی حیثیت چیلنج رسپانس ٹسٹ (challenge-response test) کی اس سے انسان کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ اپنے اندر اعلیٰ انسانی صفت پیدا کرے ۔ وہ خود کو ذہنی ارتقاکے سفر پر گامزن کر سکے ۔ وہ خود کو اور اچھا انسان بنا سکے۔ یعنی دنیا میں مشکلات کیوں پیش آتی وہ اس لیے کہ ایک سنجیدہ انسان کو جب مشکلات پیش آئیں تو وہ صبر سے کام لے، اپنا احتساب کرے اور مثبت ذہن کے ساتھ اپنے زندگی کی ری پلاننگ کرے تا کہ اس کی معرفت کا سفر بلا روک ٹوک جاری رہے۔ (ڈاکٹر فریدہ خانم)

Printed page