اقوالِ حکمت
Al-Risala, March 2023, p. 45
By Maulana Wahiduddin Khan
آدمی کے لیے ہمیشہ دو میں سے ایک کے انتخاب کا موقع ہوتا ہے۔ مگر نادان آدمی تیسرا انتخاب لینے کی کوشش کرتا ہے، جو موجودہ دنیا میں سرے سے کسی کے لیے ممکن ہی نہیں۔ * * * ذاتی انٹرسٹ کے معاملہ میں ہر آدمی ہیر و بنا ہوا ہے اور جہاں ذاتی انٹرسٹ کا معاملہ نہ ہو وہاں ہر آدمی زیرِ نظر آتا ہے۔
لوگ جو کچھ چاہتے ہیں اس کو وہ پاتے نہیں، کیوں کہ وہ اس کی قیمت دینے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔
کسی مسلمان کے پاس شکایت کی باتیں ہیں اور کسی مسلمان کے پاس فخر کی باتیں ۔ نے صبر کو حذف کر رکھا ہے اور دوسرے نے شکر کو۔
سب سے اعلیٰ انسانی صفت سنجیدگی ہے اور سب سے پست انسانی صفت کمینگی۔ * * * حق کے آگے نہ جھکنا خدا کے آگے نہ جھکنا ہے۔ ایسے لوگ یقیناً خدا کے باغی ہیں، خواہ بظاہر وہ رکوع اور سجدہ کر رہے ہوں۔
لوگ بولنا جانتے ہیں، مگر وہ سننا نہیں جانتے۔ اگر وہ سننے والے بن جائیں تو وہ زیادہ بہتر طور پر بولنے والے بن سکتے ہیں۔