Al-Risala · July 2023

22 فروری 1986

Al-Risala, July 2023, p. 35

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک سخت تجربہ گزرا۔ اس کے بعد میری زبان پر یہ الفاظ تھے—اس دنیا میں کبھی اپنے جائز حق سے دست بردار ہونا پڑتا ہے تا کہ اپنا حق زیادہ طاقت کے ساتھ ثابت کیا جا سکے۔ اس دنیا میں کبھی برائی کے آگے جھکنا پڑتا ہے تا کہ برائی کو ختم کرنے کے لیے راہ کھولی جا سکے۔ یہ دنیا صبر کا امتحان ہے۔ اس دنیا میں آدمی کو مستقبل کی خاطر ماضی اور حال کو بھولنا پڑتا یہاں آدمی کو چھوڑنا پڑتا ہے تا کہ وہ دوبارہ پانے والا بن سکے۔ یہاں رکنا پڑتا ہے تا کہ ازسرنو آگے بڑھنے کا راستہ کھلے۔ یہاں چپ ہونا پڑتا ہے تا کہ آدمی کو بولنے کے لیے الفاظ مل سکیں۔ کھو کر پانے کی جگہ ہے۔ یہاں اعراض کر کے آگے بڑھنا پڑتا ہے۔ یہاں دینا پڑتا ہے تا کہ دوبارہ اضافے کے ساتھ وصول کیا جا سکے۔

Printed page