Al-Risala · July 2023

4 مارچ، 1986

Al-Risala, July 2023, p. 41

By Maulana Wahiduddin Khan

افضال احمد ایم اے اے(اٹاوہ) ملاقات کے لیے تشریف لائے۔ وہ اٹاوہ میں بزنس کرتے انہوں نے بتایا کہ وہ مقامی بک سیلر کے یہاں سے الرسالة خرید کر پڑھتے ہیں اور 1978 سے پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے الرسالة کی کافی تعریف کی۔

میں نے کہا کہ الرسالة صرف ایک ماہانہ میگزین نہیں، وہ ایک مشن ہے۔ اور مشن کا حق صرف اتنا ہی نہیں ہوتا کہ آپ اس کی تعریف کر دیں۔ مشن چاہتا ہے کہ آپ خود کو اس میں شامل یہی وجہ ہے کہ جب تک کوئی شخص ایجنسی نہ لے ہمارے نزدیک اس کی تعریف قابل لحاظ نہیں۔ وہ فوراً ایجنسی لینے کے لیے راضی ہو گئے۔

ایسے بھی لوگ ہیں جنہوں نے الرسالة کی تعریف کی اور میں نے ان سے مذکورہ بات کہی، مگر وہ ایجنسی لینے کے لیے تیار نہیں ہوئے۔

انسانوں میں طرح طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ کسی مشن کی کامیابی کا سب سے بڑا راز یہ ہے کہ اس کو جاندار افراد مل جائیں۔ جاندار افراد وہ ہیں جو بات کو فوراً سمجھ لیں اور جو کچھ سمجھیں ان پر بلا تاخیر عمل کرنے کے لیے آمادہ ہو جائیں۔

Printed page