بے ہمتی نہیں
Al-Risala, September 2023, p. 9
By Maulana Wahiduddin Khan
قرآن کی ایک آیت ان الفاظ میں آئی ہے: وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ یعنی اور ہمت نہ ہارو اور غم نہ کرو، تم ہی کامیاب رہو گے اگر تم مومن ہو ۔ کے معنی ضعف کے ہیں۔ خواہ یہ ضعف عمل کا ہو یا ارادے کا۔ یہ آیت جنگ و قتال کے بارے میں بلکہ وہ زندگی کی جدوجہد کے بارے میں ہے۔ اس جدوجہد کے لیے مومنانہ اصول کیا اس کو یہاں بیان کیا گیا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ خالق کی اس دنیا میں ہمیشہ عسر کے ساتھ یسر موجود رہتا ہے۔ یعنی مسئلے کے ساتھ اس کا حل۔ زندگی کی جدوجہد میں ہمیشہ ایسے لمحات پیش آتے ہیں، جو مومن کو وقتی طور پر بے ہمت کرنے والے ہوں، لیکن مومن کا اعتماد اللہ رب العالمین کی نصرت پر ہوتا ہے۔ وہ ہر حال میں یہ امید رکھتا ہے کہ اگر وہ سچائی کے راستے پر ہے تو اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا، اور اس کو کامیابی کی منزل تک بندے کی طرف سے جدوجہد کے مرحلے میں یہ شرط ہے کہ وہ ہمت نہ ہارے۔ ”اگر تم مومن ہو‘‘ مطلب یہ ہے کہ مومن کو اپنی طرف سے یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ وہ اللہ پر بھروسہ کرنے والا ہے۔ وہ اللہ پر ہر حال میں یقین رکھے ہوئے ہے۔ اللہ کی مدد پر یہ یقین اللہ کی رحمت کو انوووک (invoke) کر دیتا ہے۔ وہ اللہ کی مدد کو یقینی بناتا ہے۔
ایک مومن بندہ کا طریقہ کیا ہونا چاہیے، اس سلسلے میں ایک رہنما حدیث رسول ان الفاظ میں آئی ہے: عَجَبًا لِأَمْرِ الْمُؤْمِنِ، إِنَّ أَمْرَهُ كُلَّهُ خَيْرٌ، وَلَيْسَ ذَاكَ لِأَحَدٍ إِلَّا لِلْمُؤْمِنِ، إِنْ أَصَابَتْهُ سَرَّاءُ شَكَرَ، فَكَانَ خَيْرًا لَهُ، وَإِنْ أَصَابَتْهُ ضَرَّاءُ، صَبَرَ فَكَانَ خَيْرًا لَهُ (صحیح مسلم، حدیث نمبر 2999)۔ یعنی، مومن کا معاملہ عجیب ہے۔ بیشک اس کے تمام معاملے میں خیر ہے۔ اور یہ کسی اور کے لیے نہیں ہے، سوائے مومن کے۔ اگر اس کو خوشی پہنچی تو اس نے شکر کیا، یہ اس کے لیے بہتر ہے۔ اور اگر اس کو مصیبت پہنچی تو اس نے صبر کیا۔ یہ اس کے لیے بہتر ہے۔