نئے سال کا پیغام
Al-Risala, January 2023, p. 38
By Maulana Wahiduddin Khan
مولانا وحید الدین خاں صاحب نے اپنی ڈائری میں ایک حکیمانہ قول ان الفاظ میں لکھا ہے—“صبح ہر ایک کے لیے آتی ہے۔ مگر روشن صبح کو صرف وہ شخص دیکھتا ہے جو صبح کے وقت اپنی آنکھ کھلی رکھے جو آدمی اپنی آنکھیں بند کرلے اس کے لیے کوئی صبح صبح نہیں۔ ” یہ اصول موجودہ دنیا کے ہر انسان کے لیے ہے، اور ہر ایک فیلڈ کے لیے۔ صبح کو دیکھنے کا مطلب ہے مواقع کو پا کر اس کو آویل (avail) کرنا۔ گویا خدا کی طرف سے 365 دنوں کا نیا موقع ہے۔ مگر جس طرح دوسری چیزوں کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، اسی طرح خدا کے دیے ہوئے مواقع کو آویل کرنے کی بھی ایک قیمت (price) ہے۔ وہ قیمت کیا ہے؟ مختصر الفاظ میں یہ قیمت ہے اپنے آپ کو ایک سنثیر (sincere) انسان بنانا، زندگی کے حکیمانہ اصولوں کو اپنانا اور غیر حکیمانہ روش کو ترک کرنا۔ اس کی وضاحت کے لیے ذیل میں مولانا وحید الدین خاں صاحب کی کچھ تحریریں پیش کی جارہی ہیں (فرہاد احمد)۔