Al-Risala · November 2023

عورت کا میدانِ کار

Al-Risala, November 2023, pp. 47–48

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن کی سورہ الانعام میں نبیوں کا واقعہ بیان کرنے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے (6:90)۔ اس اعتبار سے قرآن میں بیان کردہ تمام دوسرے نبیوں کی باتیں بھی گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں خواتین کے تعلق سے ایک اہم

واقعہ میں ذکر کرنا پسند کروں گی۔ قرآن حضرت موسی علیہ السلام کا قصہ تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا انہیں بعض اسباب سے ملک مصر چھوڑنا پڑا۔ چنانچہ وہ مصر سے مدین کی طرف روانہ ہوئے۔ راستہ میں ایک مقام پر ایک سبق آموز واقعہ گزرا۔ وہ واقعہ یہ تھا کہ ایک بزرگ (بعض مفسرین کے مطابق حضرت شعیب علیہ السلام ) کی دولڑکیاں ایک مقام پر آپ کو ملیں، جو اپنی بکریوں کو پانی پلانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کررہی تھیں۔ حضرت موسیٰ نے اس وقت ان کی مدد کی۔ قرآن کی سورہ قصص میں بیان کیا گیا ہے (28:23-28)۔

مذکورہ دونوں لڑکیاں باحیا اور ایمان والی تھیں ۔ وہ اُس وقت غیر شادی شدہ تھیں ۔ خاندان کی معاش کا ذریعہ مویشی پالنا تھا۔ یہ لڑکیاں روزانہ صبح کو اپنی بکریاں چرانے کے لیے اُن کو گھر سے دور لے جاتیں اور پھر شام کو پانی پلا کر انہیں گھر واپس لاتیں۔ اسی کے ساتھ یقیناً وہ دوسرے متعلق کام کرتی تھیں۔

خواتین کے تعلق سے ایک واقعہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے کا یہ ہے کہ صحابیات نے رسول اللہ سے آکر کہا کہ آپ ہمارے لیے ایک خاص دن مقرر کر دیجیے، جس دن آپ ہم لوگوں کو نصیحت کیا کریں۔ رسول اللہ نے ان کے لیے ایک دن اور ایک خاص گھر مقرر کر دیا، جہاں آپ عورتوں کو نصیحت اور تعلیم دیا کرتے تھے (صحیح البخاری، حدیث نمبر 101)۔ ان دونوں واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام میں عورتوں کو گھر سے باہر کام کرنے کی اجازت ان کو اس بات سے منع نہیں کیا گیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کریں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس معاملہ میں ان پر کوئی روک نہیں ہے۔ البتہ یہ ضروری ہے کہ یہ خواتین دینی حدود کی پابند ہوں۔ یہ چند مثالیں ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ کی سیرت کو ہر زمانہ میں اپنایا جا سکتا ضرورت اس بات کی ہے کہ سیرت رسول کے مطالعہ کا مقصد صرف عقیدت مندی کے جذبات کی تسکین نہ ہو، بلکہ اس کا مقصد یہ ہو کہ رسول اللہ کی سیرت سے اپنی زندگی کے ہر ہر پہلو کے لیے رہنمائی حاصل کی جائے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم تمام لوگوں کو رسول اللہ کے اسوہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ( ڈاکٹر فریدہ خانم)

Printed page