مواقع کی دنیا
Al-Risala, January 2023, p. 41
By Maulana Wahiduddin Khan
نئی دہلی کے انگریزی اخبارٹائمز آف انڈیا (14 ستمبر 2007) میں ایک رپورٹ چھپی ہے۔ اس رپورٹ کا ایک جزء یہاں درج کیا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا کے ایک مسلمان عظیم ہاشم پریم جی (پیدائش (1945) اس وقت (2007) پوری دنیا میں سب سے زیادہ دولت مند مسلمان ہیں۔ اس معاملے میں سب سے زیادہ قابل غور بات یہ ہے کہ یہ واقعہ "انڈیا" میں ہوا، جہاں کے بارے میں عام طور پر مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ وہ یہاں محرومی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ Premji richest Muslim tycoon: New York: India's software czar Azim Premji now has a new nomenclature- the world's richest Muslim entrepreneur- as he holds more wealth than any other Muslim outside the Persian Gulf royalty, a US media report said. (The Times of India, New Delhi, September 14, 2007, p. 25)
عظیم ہاشم پریم جی کے اس واقعے پر غور کیجیے تو اس سے ایک بہت بڑی حقیقت کا علم حاصل یہ انفرادی واقعہ ایک عالمی قانون کو بتا رہا ہے۔ وہ یہ کہ یہ دنیا مواقع (opportunities) کی دنیا ہے۔ اس دنیا میں مواقع اتنے زیادہ ہیں کہ وہ کسی بھی حال میں ختم نہیں ہوتے (الانشراح ، کوئی بھی شخص یا گروہ اتنا طاقت ور نہیں ہے کہ وہ فطرت کے اس قانون کو بدل سکے ، یا وہ اس قانون کو منسوخ کردے۔ یہ فطرت کا ایک ابدی قانون ہے۔ وہ قرآن کی آیت، لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمٰتِ اللَّهِ (10:64) کے عمومی حکم میں شامل ہے، یعنی اللہ رب العالمین کی باتوں میں کوئی تبدیلی