Al-Risala · November 2024

Speed thrills but kills

Al-Risala, November 2024, p. 6

By Maulana Wahiduddin Khan

گاڑی چلاتے ہوئے راستہ میں بہت ساری چیزوں کی رعایت کرنی پڑتی ہے تب آپ حفاظت کے ساتھ اپنی منزل تک پہنچتے ہیں۔ مثلاً اسپیڈ بریکر، ٹریفک لائٹ، دوسری گاڑیاں، پیدل چلنے والے لوگ اور سڑک کا گڑھا (pothole) ، وغیرہ ۔ اگر آپ ان چیزوں کا خیال نہ کریں، اور فل اسپیڈ میں گاڑی کو چلاتے رہیں تو اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ کسی جگہ آپ ایکسیڈنٹ سے دوچار ہو جائیں گے۔ یہی معاملہ انسانی زندگی کا ہے۔ مولانا وحید الدین خاں صاحب کے بقول ”اس دنیا میں ہر کام خارجی اسباب کی رعایت سے انجام پاتا ہے۔ آپ کی زندگی میں 99 فی صد سے زیادہ حصہ خارجی اسباب کا ہے اور ایک فی صد سے بھی کم حصہ اپنی کوشش کا۔ خارجی اسباب کا لحاظ نہ کرتے ہوئے جو اقدام کیا جائے گا وہ صرف تباہی کی طرف لے جاتا ہے۔ جلد بازی میں آدمی صرف اپنی خواہش کو جانتا ہے، وہ خارجی اسباب سے بے خبر رہتا ہے۔ اس کے برعکس، صابر انسان اپنی خواہش کے ساتھ خارجی اسباب کو بھی اپنے دھیان میں رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جلد بازی کرنے والا آدمی اکثر ناکام ہوتا ہے اور صابر انسان ہمیشہ کامیاب رہتا ہے“ (ماخوذ، الرساله، مارچ اپریل، 2022)۔ ڈاکٹر فریدہ خانم

Printed page