Al-Risala · November 2024

Nature and Science Speak about God

Al-Risala, November 2024, p. 17

By Maulana Wahiduddin Khan

یہ سائنسی دریافتوں کا اصل ثمرہ تھا۔ مگر بعد میں یہ ہوا کہ نظریاتی سائنس کو تطبیقی سائنس (applied science) کی طرف موڑ دیا گیا، یعنی علمی معرفت کے بجائے مادی منفعت کا ذریعہ بنا دیا اس طرح دھیرے دھیرے یہ ہونے لگا کہ سائنسی دریافتیں خالق کی معرفت کے بجائے مادی منفعت کے لیے استعمال ہونے لگیں۔

اس طرح یہ ہوا کہ نظام فطرت کی جو دریافتیں خالق کی دریافت کا ذریعہ بن رہی تھیں، وہ صنعتی نظام کی صورت میں پیسہ کمانے کا ذریعہ بن گئیں۔ ہنری فورڈ نے موٹر کار بنا کر بہت بڑی انڈسٹری قائم کی، اسی طرح رائٹ برادرس نے ہوائی جہاز بنا کر بہت بڑے ہوائی صنعت کے لیے راہ کھول لیکن یہ لوگ خالق کائنات کی دریافت کے چیمپئن نہ بن سکے۔

Printed page