Al-Risala · January 2025
کیا اسلام میں عورتوں کو مارنے کی اجازت ہے
Al-Risala, January 2025, pp. 15–16
By Maulana Wahiduddin Khan
یہ غلط فہمی سورہ النساء کی آیت نمبر 34 کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ مگر اس آیت میں عورتوں کو
مارنے کی اجازت نہیں ہے، یہ تنبیہ کی زبان ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں بیک وقت 9 خواتین تھیں۔ سوال یہ ہے کہ رسول اللہ نے ان خواتین کو مارا؟ ہے کہ ان خواتین سے رسول اللہ کو بعض امور میں نزاع ہوئی، لیکن رسول اللہ نے کسی خاتون کو کبھی اس کے برعکس، رسول اللہ برابر اپنے اصحاب کو اس قسم کی نصیحت کرتے تھے: اِنَّ اَکْمَلَ الْمُؤْمِنِیْنَ اِیْمَانًا اَحْسَنُھُمْ خُلُقًا، وَاَلْطَفُھُمْ بِاَھْلِہِ (مسند احمد، حدیث نمبر 24677)- یعنی بے شک ایمان کے اعتبار سے مکمل مومن وہ ہے، جو ان میں اخلاق میں سب سے اچھا ہو، اور اپنی بیوی کے ساتھ سب سے نرم ہو۔