Al-Risala · May 2025

ڈائری 1986

Al-Risala, May 2025, p. 42

By Maulana Wahiduddin Khan

بنگلور میں 26 جون سے 30 جون 1986 تک ایک بین المذاہب کانفرنس تھی۔ اس کا دعوت نامہ مجھے ملا تھا اور میں نے اس کا مقالہ بھی تیار کر لیا تھا۔ کانفرنس والوں کی طرف سے ٹکٹ بھی آگیا مگر بعد کو میں نے بنگلور جانے کا ارادہ بالکل ختم کر دیا۔ مگر کانفرنس کے دو دن پہلے ڈاکٹر راجندر ورما میرے دفتر میں آئے۔ کانفرنس کے حکام کے مطابق میں ان کا رسپانڈنٹ (respondent) بنایا انھوں نے اصرار کیا کہ آپ ضرور بنگلور چلیں ۔ چنانچہ ان کے اصرار کی بنا پر میں راضی ہو آج صبح کی فلائٹ سے بنگلور جارہا ہوں۔

اس درمیان کا ایک واقعہ یہ بھی ہے کہ 29 جون کو اسلامی مرکز کا ماہانہ اجتماع تھا۔ مگر میں اس وقت بنگلور میں تھا۔ اجتماع میں میرا ایک ٹیپ بنایا گیا۔ بنگلور سے 30 جون کی شام کو واپس آیا۔ اس وقت معلوم ہوا کہ دو موٹے موٹے مشتبہ قسم کے آدمی اجتماع میں آئے تھے۔ مجھ کو پوچھتے رہے۔ جب ان کو یقین ہو گیا کہ میں دہلی میں نہیں ہوں تو وہ واپس چلے گئے ۔ آج کل کچھ لوگ میرے دشمن ہو گئے ہیں۔ شاید وہ مجھے قتل کرا دینا چاہتے ہیں۔ شبہ ہے کہ مذکورہ آدمی انہی کی طرف سے کرایہ پر بھیجے گئے تھے۔ یہی لوگ دوبارہ 2 جولائی کو آئے۔ اس بار وہ تین آدمی تھے۔ دفتر والوں نے کہہ دیا کہ اس وقت ملاقات نہیں ہوسکتی۔ مگر وہ ملاقات کے لیے اصرار بڑی مشکل سے وہ واپس گئے۔ اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے ۔

Printed page