Al-Risala · May 2025

4 جولائی 1986

Al-Risala, May 2025, pp. 47–48

By Maulana Wahiduddin Khan

مسز اینا کھنہ (Anna Khanna) ایک انگریز خاتون ہیں۔ انگلینڈ میں انھوں نے اعلی تعلیم اس کے بعد ان کی ملاقات مسٹر پریم کھنہ سے ہوئی، جو مزید تعلیم کے لیے انگلینڈ گئے وہ آئی اے ایس ہیں۔ بعد کو دونوں نے شادی کر لی اور اب مسز اینا کھنہ اپنے شوہر کے ساتھ نئی دہلی میں رہتی ہیں۔

مسز کھنہ اگرچہ ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ مگر عیسائیت پر یا مذہب پر ان کا کوئی عقیدہ نہ تھا۔ وہ کبھی چرچ نہیں جاتی تھیں۔ وہ پورے معنوں میں سیکولر تھیں ۔ فروری 1984 میں انگریزی الرسالہ نکلا تو ہم لوگوں کا ربط ان سے قائم ہوا۔ میری لڑکی فریدہ اپنے ترجمہ کیے ہوئے انگریزی مضامین کی نظر ثانی ان سے کراتی تھی۔ شروع کے دو سال اس طرح گزرے کہ وہ اکثر خدا اور مذہب کی باتوں پر فریدہ سے بحث کرتیں۔ بعض مضامین جن میں خدا کو

خير مطلق کے طور پر پیش کیا گیا تھا، ان کو دیکھ کر وہ بگڑ گئیں۔ حتیٰ کہ اندیشہ ہوا کہ شاید وہ نظرثانی کا کام ہی چھوڑ دیں۔ تاہم کام جاری رہا اور ان کے کہنے کے مطابق معاوضہ کی شرح بھی بڑھاتی جاتی یہاں تک کہ تیسرا سال آگیا۔ اور فریدہ نے مذہب اور جدید چیلنج کا انگریزی ترجمہ کرکے انہیں نظرثانی کرنے کے لیے دیا۔ اس کتاب کے پڑھنے کے بعد ان کے ذہن میں واضح طور پر فرق محسوس ہورہا ہے۔ اب نہ صرف یہ کہ ان کی شدت ختم ہوگئی ہے، بلکہ خدا پر ان کا عقیدہ بحال ہوتا ہوا نظر اب وہ پہلے سے زیادہ ہمارے کاموں کے لیے sympathetic ہو گئی ہیں۔ یہ ایک مثال ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اگر مسلسل کام کیا جائے تو سخت سے سخت آدمی کو بھی متاثر کیا جاسکتا ہے۔

Printed page