Al-Risala · July 2025

The Life of Mahatma Gandhi by Louis Fischer

Al-Risala, July 2025, pp. 43–44

By Maulana Wahiduddin Khan

میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کی کتابوں کے ذخیرے میں مہاتما گاندھی کی لائف بھی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ مہاتما گاندھی کے عقیدت مندوں میں سے ہیں؟ وہ یہ سوال سن کر انہوں نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں۔ یہ کتابیں میرے شخصی ذوق سے زیادہ میرے ڈپلومیٹ ہونے کی حیثیت سے تعلق رکھتی ہیں۔ کسی ملک کا ڈپلومیٹ جب دوسرے ملک میں جاتا

ہے تو اس سے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ اس ملک کے حالات کو جانے گا اور وہاں کی ممتاز شخصیتوں سے یہی وہ چیز ہے، جس کی بنا پر میں نے ہندوستان میں آنے کے بعد مہاتما گاندھی کو پڑھا، جن کو Father of the Nation کہا جاتا ہے۔

اکثر غلط فہمیاں اس لیے پیدا ہوتی ہیں کہ آدمی پوری بات جانے بغیر رائے قائم کر لیتا ہے۔ مذکورہ واقعہ کو اگر ایک شخص بلا تحقیق دیکھے تو وہ یہ رائے قائم کر لے گا کہ عرب ڈپلومیٹ مہاتما گاندھی سے متاثر تھا۔ مگر تحقیق نے بتایا کہ اس کا تعلق ڈپلومیٹ کی سرکاری ڈیوٹی سے تھا، نہ کہ اس کے ذاتی ذوق سے۔

Printed page