Al-Risala · September 2025

ڈاکٹر فریدہ خانم، نئی دہلی

Al-Risala, September 2025, p. 7

By Maulana Wahiduddin Khan

حضرت عمر فاروق نے ایک بار فرمایا کہ اللہ نے ملکوں کو حب الوطنی کے ذریعہ آباد کر رکھا ہے: عَمَّرَ اللَّهُ البُلْدَانَ بِحُبِّ الأَوْطَانِ (التذكرة لابن حمدون البغدادی، اثر نمبر 407)۔ اس قول میں ایک فطری حقیقت کو بتایا گیا ہے ۔ یہ انسان کی فطرت میں شامل ہے کہ اس کو اپنے وطن سے محبت ہو۔ اسی محبت کے زور پر بستیاں اور شہر آباد ہوتے ہیں۔ اب اگر اس حقیقت کو سامنے رکھا جائے کہ یہ فطرت خود خدا کی پیدا کی ہوئی ہے تو حب وطن بھی ایک ایمانی صفت نظر آئے گی، کیوں کہ ایمان فطرت انسانی ہی کا ایک مظہر ہے۔ "حُبُّ الوَطَنِ مِنَ الإِيمَانِ" (وطن سے محبت ایمان کا جزء ہے) اگرچہ حدیث رسول نہیں۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس میں جو بات کہی گئی ہے، وہ بذات خود ایک درست بات ہے۔ (ڈائری، 29 فروری 1996)

Printed page