Al-Risala · November 2025

Transfer of seat from God to man.

Al-Risala, November 2025, pp. 32–33

By Maulana Wahiduddin Khan

اس نظریے کی تائید میں سیکولر لوگوں نے بڑی تعداد میں کتابیں لکھی ہیں۔ ان میں سے ایک کتاب یہ ہے:

Man Stands Alone by Julian Huxley (1941)

خدا کے انکار پر جب یہ کتاب چھپی تو اس کے بعد امریکہ کے ایک مسیحی سائنس داں نے اس کے جواب میں مدلل کتاب شائع کی۔ وہ کتاب یہ تھی:

Man Does Not Stand Alone by Abraham Cressy Morrison, Fleming H. Revell Company, 1944. اسی طرح دیگر مسیحی اہل علم نے بھی بڑی تعداد میں کتابیں شائع کی ہیں۔ ان میں سے ایک کتاب وہ ہے، جو چالیس سائنس دانوں کے مضامین پر مشتمل ہے۔ اس کا نام یہ ہے: The Evidence of God in an Expanding Universe. Edited by John Clover Monsma, Published: 1958. سائنس کا موضوع کائنات (physical world) کا مطالعہ ہے۔ تقریباً چار سو سال کے مطالعے کے ذریعے سائنس نے جو دنیا دریافت کی ہے، وہ استنباط (inference) کے اصول پر خالق کے وجود کی گواہی دے رہی ہے۔ لیکن غالباً کسی سائنسداں نے کھلے طور پر خدا کے وجود کا اقرار نہیں کیا ان کے بارے میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ البرٹ آئن سٹائن (1955-1879) کی طرح ان کا کیس کھلے طور پر خدا کے انکار (atheism) کا کیس نہیں ہے، بلکہ ان کا کیس لا ادری (agnosticism) کا کیس ہے۔ کوانٹم فزکس کے نظریے کو اگر اس معاملے پر منطبق کیا جائے تو یہ کہا جا سکتا ہے:

Printed page