Al-Risala · January 2025

24 جون 1986

Al-Risala, January 2025, pp. 42–43

By Maulana Wahiduddin Khan

آفتاب احمد صاحب کی لڑکی کی شادی تھی۔ شادی کی تقریب گرین پارک کے قریب (بارات گھر) میں آفتاب احمد صاحب انجینئرس انڈیا (نئی دہلی) میں خریداری کے افسر ہیں۔ انجینئرس انڈیا میں 99 فیصد ہندو صاحبان کام کرتے ہیں۔ آفتاب احمد صاحب نے خود آ کر اصرار کیا تھا، اس لیے میں بھی شادی کی تقریب میں شریک ہو گیا۔ اگر چہ اس طرح کی تقریبات میں شرکت میرے ذوق کے سراسر خلاف ہے۔

آفتاب احمد صاحب نے گفتگو کے دوران بتایا کہ میں نے اپنے ہندو ساتھیوں (colleagues) کو تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ دیا تو انہوں نے کہا کہ ہم ضرور آئیں گے، تاکہ دیکھیں کہ مسلمانوں کی شادی کس طرح ہوتی ہے۔ آفتاب احمد صاحب نے کہا کہ ہمارے یہاں تو بس 5 منٹ میں نکاح ہو جاتا آفتاب احمد صاحب نے بتایا کہ اس کو سن کر وہ لوگ تعجب میں پڑ گئے:

Printed page