Al-Risala · January 2025
فل اسٹاپ نہیں
Al-Risala, January 2025, p. 9
By Maulana Wahiduddin Khan
تاریخ میں بے شمار ایسی مثالیں ملتی ہیں، جب کہ ایک مرد یا عورت کو کوئی حادثہ پیش آیا ہو اور اس حادثہ نے اس کو بظاہر معذور (disabled) بنا دیا ہو۔ انسان نے اپنی زندگی کی ری پلاننگ کی اور اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ اگرچہ بظاہر وہ ایک معذور انسان ہے، لیکن وہ ایک اور پہلو سے پوری طرح ڈفرنٹلی ایبلڈ انسان (differently abled person) ہے۔ اس حقیقت کو معروف سائنٹسٹ اسٹیفن ہاکنگ (2018-1942) کی مثال سے ہم سمجھ سکتے ہیں۔ واقعہ یہ ہے کہ اس دنیا میں انسان کا سفر کبھی رکتا نہیں۔ اگر اس کی پہلی پلاننگ نتیجہ خیز ثابت نہ ہو تو وہ دوسری پلاننگ (re-planning) کے ذریعہ اپنے آپ کو کامیاب بنا سکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ ہر رکاوٹ کے بعد اپنے سفر کو از سر نو جاری رکھنے کا آرٹ جان لے۔