Al-Risala · January 2026

There is good in every evil.

Al-Risala, January 2026, p. 13

By Maulana Wahiduddin Khan

قدیم مدینہ میں افک کا جو واقعہ پیش آیا، وہ بظاہر شر کا ایک واقعہ تھا، مگر اُس میں خیر کا ایک پہلو چھپا گہرائی کے ساتھ ہوا تھا۔ وہ یہ کہ اس کی وجہ سے مدینہ اور اطرافِ مدینہ میں اسلام اور پیغمبر اسلام کا چرچا بہت بڑھ گیا۔ پروپیگنڈے کی اس فضا کے دوران لوگوں کے اندر اسلام کے بارے میں بڑے پیمانے پر تجسس (curiosity) کا مزاج پیدا ہوا۔ لوگ چاہنے لگے کہ وہ جانیں کہ اسلام کیا ہے اور پیغمبر اسلام کا مشن کیا ہے۔ یہ گویا اسلام کی حقیقت کو سمجھنے کے لیے ایک نیا موقع تھا۔ ایمان نے اس موقع کو پر امن طور پر استعمال کیا، یہاں تک کہ اسلام کا دائرہ بہت زیادہ بڑھ گیا۔ یہی صورتِ حال آج بھی ساری دنیا میں پائی جاتی ہے۔ موجودہ زمانہ میڈیا کا زمانہ ہے۔ زمانے میں پہلے سے بھی زیادہ بڑے پیمانے پر اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔ پروپیگنڈے نے موجودہ زمانے میں اسلامی دعوت کے لیے عظیم مواقع پیدا کر دیے ہیں۔ ہے کہ ان مواقع کو پر امن انداز میں بھر پور طور پر استعمال کیا جائے۔

Printed page