Al-Risala · May 2026

بڑھاپے کا دور

Al-Risala, May 2026, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

بڑھاپے کا دور انسان کے لیے عجز کی دریافت کا آخری موقع ہے۔ جس انسان کے اوپر بڑھاپے کا دور گزرے، وہ مجبور ہوتا ہے کہ اپنے عجز کو دریافت کرے۔ عجز کی دریافت دوسرے اسباب سے بھی جزئی طور پر ہوتی رہتی ہے، لیکن کامل معنوں میں عجز کی دریافت صرف بڑھاپے سے حاصل ہوتی ہے۔

انسان جب جوانی کی عمر میں ہوتا ہے، اس کی تمام قوتیں شباب پر ہوتی ہیں۔ تمام آرگنز (organs) پوری طرح کام کر رہے ہوتے ہیں۔ اس وقت وہ یہ سمجھنے لگتا ہے کہ ان قوتوں کا مالک وہ خود ہے۔ بڑھاپے کی عمر اس غلط فہمی کی تردید ہے۔

Printed page