Al-Risala · January 2026

21 جولائی 1986

Al-Risala, January 2026, pp. 39–40

By Maulana Wahiduddin Khan

بعض مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ سوتے سوتے کوئی بات مجھ پر القاء ہوتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ آج پیش آیا۔ آج میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ ظہر کی نماز کے بعد لیٹا تو نیند آگئی۔ 4 بجے اچانک نیند کھلی تو معلوم ہوا کہ خواب کی حالت میں، میں کسی سے بول رہا تھا کہ اسی حالت میں نیند کھل گئی۔ خواب کی یہ گفتگو کس سے ہو رہی تھی، اس کا نام یاد نہیں۔ البتہ یہ یاد ہے کہ میں نے تیز لہجے میں اس سے کہا کہ یہ کہنا صحیح نہیں کہ: ”اسلام سائنس کے مطابق ہے“- صحیح یہ ہے کہ یوں کہا جائے: ”اسلام حقیقت کے مطابق ہے“۔ جو بات بھی حقیقت ثابت ہو وہ یقیناً اسلام کے مطابق ہوگی۔ خواہ وہ سائنس کے ذریعے ثابت ہو یا کسی اور علم کے ذریعے_ ہر ثابت شدہ چیز اسلام کے مطابق ہے۔ کیوں کہ اسلام خود حقیقت واقعہ ہی کا دوسرا نام ہے۔

تمام حقیقتیں خدا کی پیدا کردہ ہیں۔ اور اسلام بھی خدا کا نازل کیا ہوا ہے۔ گویا دونوں کا مصنف ایسی حالت میں اسلام اور حقیقتِ واقعہ میں غیر مطابقت کا کوئی سوال نہیں۔

معاملہ میں دونوں کے درمیان غیر مطابقت نظر آئے تو وہ انسان کی اپنی کم علمی کی بنا پر ہوگی، نہ کہ اس لیے کہ اسلام میں اور اس میں کوئی ٹکراؤ ہے۔

ہندوستان ٹائمس (30 جولائی 1986) صفحہ 16 پر چوکھٹے (باکس) میں ایک خبر ہے، جس کا مختصر عنوان یہ ہے:

Printed page