دورِ زوال
Al-Risala, March 2026, p. 6
By Maulana Wahiduddin Khan
امت مسلمہ کے دورِ زوال کے بارے میں حدیث کی کتابوں میں بہت سی روایتیں آئی ہیں۔ روایتیں گویا پیشگی تنبیہ (advance warning) کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان روایتوں کا مقصد یہ ہے کہ امت کے رہنما پیشگی طور پر زوال کی علامتوں کو جان لیں اور اُن کی اصلاح کے لیے سرگرم اگرچہ اس معاملے میں امتِ مسلمہ کا حال بھی عملاً وہی ہوا جو پچھلی امتوں کا ہوا تھا، یعنی پیشگی تنبیہات کے باوجود اصلاحِ حال میں ناکامی۔ اس کی وجہ مسلمانوں کے درمیان رائج خیر امت کا خود ساختہ تصور ہے۔ قرآن (3:110) میں مذکور خیر امت کا مطلب خیر الامم یا افضل الامم نہیں ہے۔ امت کے اندر اگر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا نظام باقی نہ رہے تو اللہ کے نزدیک امت کی حیثیت العياذ باللہ، ملعون امت کی بن جائے گی، نہ کہ خیر امت کی۔ یہ انتباہ خود قرآن اور حدیث میں واضح طور پر دیا گیا ہے۔