بنارسی کلاتھ اسٹور ۔ ابراہیم پورہ ۔ بھوپال
الرسالہ، اپریل ۱۹۸۲، صفحہ ۱۲
الرسالة کے مشن سے اتفاق رکھنے والوں کا اجتماع سابقہ اعلان کے مطابق حلقہ الرسالة کا ایک اجتماع ان شاء اللہ بھوپال میں ہوگا۔ یہ ایک تربیتی اور دعوتی اجتماع ہو گا جس میں متفق اور ہمدرد افراد شرکت کریں گے۔ تاریخ ۱۷-۱۸ اپریل ۱۹۸۲، بروز سنیچر اور اتوار مقام مسجد صوفیہ۔ محلہ احمد آباد - بھوپال کارروائی سنیچر کی صبح کو شروع ہو کر اتوار کی شام کو ختم ہوگی۔ اجتماع میں شریک ہونے والوں کو اپنا سفر خرچ خود برداشت کرنا ہو گا۔ اجتماع گاہ میں دو دن کے لئے کھانے اور قیام وغیرہ کا انتظام ہوگا۔ شرکت کرنے والے حضرات ذیل کے پتہ پر اپنی آمد سے مطلع فرمائیں۔ کوئی صاحب پیشگی اطلاع کے بغیر اجتماع میں تشریف نہ لائیں۔ جو صاحب اطلاع کے بغیر آئیں گے وہ اپنے قیام و طعام کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ ذیل کا پتہ صرف آمد کی اطلاع اور زر کرایہ بھیجنے کے لئے ہے۔
بھوپال اسٹیشن سے مسجد صوفیہ کا فاصلہ تقریباً تین میل ہے۔ دیگر سواریوں کے علاوہ بس بھی ہر وقت ملتی ہے۔ جو لوگ ریلوے اسٹیشن سے بذریعہ بس آئیں وہ ٹی بی اسپتال کے بس اسٹاپ پر اتریں۔ وہاں سے مسجد صوفیہ بہت قریب ہے۔ جو لوگ واپسی کے لئے ٹرین کا رزرویشن چاہتے ہوں وہ فوراً کرایہ کی رقم بذریعہ منی آرڈر بھیج کر تفصیلات سے مطلع کریں۔ آمد کی اطلاع اور زر کرایہ بھیجنے کا پتہ:
بنارسی کلاتھ اسٹور ۔ ابراہیم پورہ ۔ بھوپال
Banarsi Cloth Store - Brahimpura - Bhopal 462001 (Telephone 75894)
‹ Previous page Next page › Contents of April 1982 All issues