دور جدید میں اسلامی دعوت
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۲، صفحہ ۲۱
ایھا الناس ان الزمان قد استد ار هو اليوم اے لوگو زمانہ گھوم گیا۔ پس آج کے دن وہ اپنی اسی کھیتہ يوم خلق الله السموات والارض، وان ہیئت پر ہے جس دن کہ اللہ نے زمین و آسمان کو عدۃ الشهور عند الله اثنا عشر شهداً پیدا کیا تھا۔ اور مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک (ابن جریر و ابن مردويه) ۱۲ مہینے ہیں۔
اس تاخیر میں بہت گہری مصلحت تھی۔ کیونکہ مذہب میں جب کوئی طریقہ عرصہ تک رائج رہے تو وہ مقدس بن جاتا ہے۔ لوگوں کے لئے اس کے خلاف سوچنا مشکل ہو جاتا ہے۔ چونکہ دو سال بعد خود ہی حج ان تاریخوں پر آرہا تھا جو آپ چاہتے تھے۔ اس لئے آپ نے قبل از وقت اقدام کر کے غیر ضروری مسئلہ کھڑا کرنے سے پرہیز کیا۔ جب فطری رفتار سے حج اپنی اصل تاریخ پر آگیا تو آپ نے اعلان فرما دیا کہ یہی حج کی اصل تاریخ ہے اور آئندہ اب انھیں تاریخوں میں حج ہوتا رہے گا۔
یہ چند مثالیں ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح اپنی پوری تحریک میں ربانی حکمت کو ملحوظ رکھا۔ آپ نے خدا کے کاگ میں اپنا کاگ ملایا، آپ نے خدائی منصوبہ سے موافقت کرتے ہوئے تمام کارروائیاں کیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی کوششوں کے عظیم الشان نتائج برآمد ہوئے۔
دور جدید میں اسلامی دعوت
دین کی دعوت کو دو بڑے دوروں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ۔ ایک، پیغمبر آخر الزماں کے ظہور سے پہلے۔ دوسرا، پیغمبر آخر الزماں کے ظہور کے بعد۔ آپ سے پہلے خدا کی جو کتابیں آئیں ان کی حفاظت کی ذمہ داری خود ان لوگوں پر ڈالی گئی تھی جن کی طرف وہ کتابیں بھیجی گئی تھیں۔ اس لئے ان کے بارے میں استحفاظ (حفاظت طلب کرنا) کا لفظ آیا ہے (بما استحفظوا من كتاب الله وكانوا عليه شُهَدَآءَۚﵞ مائدہ ۴۴) مگر قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالی نے خود اپنے ہاتھ میں لے لی (انا نحن نزلنا الذكر و انا له لحافظون، الحجر (۹)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر مامور تھے کہ شرک کو مغلوب کریں اور توحید کو غالب و منکر کی حیثیت سے دنیا میں رائج کردیں (الانفال (۳۹) یہ کام صرف خدا کی نصرت سے ہو سکتا تھا۔ چنانچہ اللہ تعالی نے ڈھائی ہزار سالہ عمل کے نتیجہ میں وہ حالات پیدا کئے جن کو استعمال کر کے آپ نے شرک کو مغلوب کیا اور توحید کو فکری غلبہ کے مقام پر پہنچایا۔
رسول اور اصحاب رسول کی کوششوں کے نتیجہ میں شرک ہمیشہ کے لئے مغلوب ہو گیا۔ اب
‹ Previous page Next page › Contents of September 1982 All issues