Tazkirul Quran (Urdu) · Thunder (Al-Ra‘d)

Tazkirul Quran, Qur’an 13:35

Thunder (Al-Ra‘d)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

جنت کی قیمت تقویٰ ہے۔ یعنی اللہ کی عظمت کا اتنا شدید احساس جو ڈربن کر آدمی کے دل میں سما جائے۔ جو لوگ دنیا میں خدا سے ڈریں وہی وہ لوگ ہیں جو آخرت کے اُن گھروں میں بسائے جائیں گے جہاں آدمی کے لیے کسی قسم کا ڈر نہ ہوگا۔ جس کے چاروں طرف سرسبز باغات ان کی عظمت وشان کو دو چند کررہے ہوں گے۔اس کے برعکس، حال ان لوگوں کا ہے جو دنیا میں بے خوف بن کر رہے۔ وہ آخرت میں اپنے آپ کو آگ کی دنیا میں پائیں گے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page