Tazkirul Quran (Urdu) · Bees (Al-Nahl)

Tazkirul Quran, Qur’an 16:110–111

Bees (Al-Nahl)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

ماحول پر ناحق کا غلبہ ہو، اس وقت کوئی شخص حق کو قبول کرلے تو وہ سخت آزمائش میں پڑ جاتا ہے۔ چاروں طرف سے ماحول کا دباؤ زور کرتاہے کہ آدمی دوبارہ رواجی دین کی طرف لوٹ جائے۔ ایسی حالت میں اگر وہ حق پر قائم رہے، وہ ہر چیز حتیٰ کہ جائداد اور وطن کو چھوڑ دے مگر حق کو نہ چھوڑے تو وہ مہاجر اور مجاہد ہے۔ اور اللہ کی نظر میں بہت بڑے ثواب کا مستحق ہے۔

دنیا کی آزمائش میں جو چیز حق پر ثابت قدم رکھنے والی ہے وہ صرف آخرت کی یاد ہے۔ ہر آدمی پر بہت جلد ایک ہولناک دن آنے والا ہے۔ وہ دن ایسا سخت ہوگا کہ آدمی اپنے دوستوں اور رشتہ داروں تک کو بھول جائے گا۔ وہاں نہ کوئی شخص کسی کی طرف سے بول سکے گا اور نہ کوئی شخص کسی کا سفارشی بن کر کھڑا ہوگا۔ اگر آدمی کو اس آنے والے دن کا احساس ہو تو اس کا یہی حال ہو گا کہ وہ ہر قسم کا نقصان گوارا کرلے گا مگر حق کو کبھی نہ چھوڑے گا۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page