Tazkirul Quran (Urdu) · Bees (Al-Nahl)

Tazkirul Quran, Qur’an 16:124

Bees (Al-Nahl)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

ہفتہ کا ایک دن تمام شریعتوں میں اجتماعی عبادت کا دن رہاہے۔ یہود اس کو سنیچر (سبت) کے دن مناتے ہیں۔ عیسائی اتوار کے دن۔ اور مسلمانوں کو حکم ہے کہ وہ جمعہ کے دن اس کا اہتمام کریں۔

یہود کے بزرگوں نے موشگافیاں کرکے بطور خود سبت (sabbath) کے لیے نئے نئے ضوابط بنائے اور اپنے آپ کو مصنوعی پابندیوں میں جکڑ لیا۔ پھر جب ان پابندیوں پر عمل کرنا ان کو ناممکن معلوم ہوا تو اپنے بزرگوں کے تقدس کی وجہ سے وہ ان کو رد نہ کرسکے۔ البتہ عملی طورپر انھوں نے ان کے خلاف چلنا شروع کردیا۔

خدا کے دین میں بعد کے عالموں اور بزرگوں نے اپنی تشریحات سے جو اختلافات پیدا کیے ان کا فیصلہ دنیا میں ہونے والا نہیں۔ مگر جب قیامت آئے گی تو خدا بتا دے گا کہ اصل آسمانی دین کیا تھا اور وہ کیا چیزیں تھیں جو لوگوں نے اپنی طرف سے اضافہ کرکے دین میں شامل کردیں۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page