Tazkirul Quran (Urdu) · Bees (Al-Nahl)

Tazkirul Quran, Qur’an 16:82–83

Bees (Al-Nahl)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

جو شخص بھی کائنات کا مطالعہ کرتا ہے ، خواہ وہ ایک عام آدمی ہو یا ایک سائنس داں ، اس پر ایسے لمحات گذرتے ہیں، جب کہ مخلوقات پر غورکرتے ہوئے اس کا ذہن خالق کی طرف منتقل ہوجاتا ہے۔ اس کو محسوس ہونے لگتا ہے کہ یہ حیرت ناک چیز یں نہ تو اپنے آپ بن گئی ہیں اور نہ مفروضہ معبودوں نے ان کو بنایا ہے ۔ ان کا بنانے والا یقیناً خدائے بزرگ و برتر ہے۔

مگر خدا کو ماننا لازمی طورپر آدمی کی اپنی زندگی میں تبدیلی کا تقاضا کرتا ہے۔ وہ آدمی سے اس کی آزادی چھین لیتا ہے ۔ اس لیے آدمی پر جب یہ تجربہ گزرتا ہے تو وقتی تاثر کے بعد وہ اپنے ذہن کو اس طرف سے ہٹا دیتا ہے۔ وہ خدا کو پاکر بھی خدا کو چھوڑ دیتا ہے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page