Tazkirul Quran (Urdu) · The Cave (Al-Kahf)

Tazkirul Quran, Qur’an 18:109

The Cave (Al-Kahf)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

جو لوگ خدا کے پیغام کو نہیں مانتے وہ ایسی چیز کو نہیں مانتے جو تمام ثابت شدہ چیزوں سے زیادہ ثابت شدہ ہے۔ وہ اتنی مسلم ہے جس کو لکھنے کے لیے دنیا کے تمام درختوں کے قلم بھی ناکافی ثابت ہوں۔ تمام سمندروں کو روشنائی کی جگہ استعمال کیا جائےتوسمندر بھی خشک ہوجائے اس سے پہلے کہ کلماتِ رب ختم ہوں۔

مگر انسان کیسا ظالم ہے کہ اس کے باوجود وہ حق کو نہیں پہچانتا۔ اس کے باوجود وہ اپنی زندگی کو حق کے مطابق نہیں ڈھالتا۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page