Tazkirul Quran (Urdu) · The Cave (Al-Kahf)
Tazkirul Quran, Qur’an 18:82
The Cave (Al-Kahf)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
ان مثالوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ خدا ہر وقت موجودہ دنیا کی نگرانی کررہا ہے۔ اس نے اگرچہ امتحان کی مصلحت کی بناپر اس دنیا کا نظام اسباب وعلل کے تحت قائم کررکھا ہے۔ مگر اسی کے ساتھ وہ اس نظام میں بار بار مداخلت کرتا رہتا ہے۔ خدا کہیں تعمیر کا طریقہ اختیار کرتاہے اور کہیں بظاہر تخریب کا۔ مگر وسیع تر مصلحت کے اعتبار سے سب اس کی رحمت ہوتی ہے۔ اور اس بات کا تیقن حاصل کرنا ہوتاہے کہ اسباب کی آزادانہ گردش میں تخلیق کے اصل مقاصد فوت نہ ہونے پائیں۔