Tazkirul Quran (Urdu) · The Cave (Al-Kahf)
Tazkirul Quran, Qur’an 18:92–94
The Cave (Al-Kahf)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
ذوالقرنین کی تیسری مہم غالباً ایران کے شمال مشرق کی جانب تھی۔ وہ ایسے علاقہ میں پہنچا جہاں بالکل وحشی قسم کے لوگ آباد تھے۔ دوسری قوموں سے ان کا میل جول نہیں ہوسکا تھا۔ چنانچہ وہ کوئی اور زبان مشکل ہی سے سمجھ پاتے تھے۔
یہ غالباً بحر کیسپین اور بحر اسود کے درمیان کے پہاڑ تھے۔ یہاں وحشی قبائل دوسری طرف سے آکر غارت گری کرتے اور پھر پہاڑی درہ کے راستے سے بھاگ جاتے۔ ذوالقرنین نے یہاں دونوں پہاڑوں کے درمیان آہنی دیوار کھڑی کردی۔